27 مئی 2011 - 19:30

لاہور…مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی خودمختاری کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، حالات ٹھیک کرنے کیلئے حالات سے بغاوت کرنا ہوگی، ہم میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کی تڑپ ہے، ن لیگ جلد ایبٹ آباد واقعے پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیگی۔

ابنا: لاہور میں یوم تکبیرکی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آگے بڑھنے کیلئے احتساب اور خود احتسابی ہونا چاہیے، اگرآپ ساتھ ہیں تو انکوائری ہوگی، احتساب ہوگا اور سزا بھی ہوگی، ایبٹ آباد اور پی این ایس مہران واقعے کی انکوائری ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مئی کے 2واقعات نے جسم چھلنی کردیا، ہماری خودمختاری کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، ملزم بھی ہم ہی ٹھہرائے جاتے ہیں، پارلیمنٹ کی قرارداد کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا جاتا ہے، ایبٹ آباد آپریشن کو ہمارے حکمرانوں نے عظیم کامیابی کا نام دیا، حکمران کرپشن اور لوٹ مار کا سلسلہ بند کرائیں۔ نواز شریف نے کہا کہ کسی کو پاکستان تباہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، 20 سال میں پاکستان کا کیا حشر کردیا گیا، ماضی کے مقابلے میں آج ترقی کی رفتار سست ہوگئی، لوڈشیڈنگ سے انڈسٹری کی تباہی کا کوئی علاج نہیں کیا گیا ، ہمارا روپیہ ہندوستان سے زیادہ مضبوط ہواکرتا تھا،عوام اٹھ کھڑے ہوں گے اور میں ان کے ساتھ ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے ایٹمی دھماکا نہ کرنے کیلئے دباوٴ ڈالا، ایٹمی دھماکے کرنے پر پابندیوں کی دھمکیاں دی گئیں، دھماکے کرنے سے زیادہ سے زیادہ پابندیاں لگائی گئیں لیکن ہم نے پابندیوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا، ہم نے پیسے مانگ کر موٹروے نہیں بنائی ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ جب ایٹمی دھماکے کیے آدھی دنیا ہمارے ساتھ کھڑی تھی ، آج ہم دنیا میں تنہا رہ گئے ہیں، دنیامیں کہیں دہشتگردی کا واقعہ ہوتا ہے پاکستان کا نام لیا جاتا ہے ، ہم دنیا کو یہ موقع نہیں دے سکتے کہ وہ پاکستان کا مذاق اڑائے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت